المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن عمر، عن بلال رضي الله عنهم باب: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْقَاسِمُ بْنُ اللَّيْثِ الرَّاسِبِيُّ، ثنا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: أَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُرْدِفٌ أُسَامَةَ عَلَى الْعَضْبَاءِ وَمَعَهُ بِلَالٌ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ حَتَّى أَنَاخَ عِنْدَ الْبَيْتِ، فَقَالَ لِعُثْمَانَ: «ائْتِنَا بِالْمِفْتَاحِ» فَجَاءَهُ بِالْمِفْتَاحِ، فَفَتَحَ لَهُ الْبَابَ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُسَامَةُ، وَبِلَالٌ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ ثُمَّ أَغْلَقُوا عَلَيْهِمُ الْبَيْتَ، فَمَكَثُوا فِيهِ طَوِيلًا، ثُمَّ خَرَجَ، فَابْتَدَرَ النَّاسُ الدُّخُولَ فَسَبَقْتُهُمْ، فَوَجَدْتُ بِلَالًا قَائِمًا وَرَاءَ النَّاسِ، فَقُلْتُ: أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: «صَلَّى بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ الْمُقَدَّمَيْنِ، وَجَعَلَ النَّاسَ مِنْ خَلْفِ ظَهْرِهِ، وَاسْتَقْبَلَ بِوَجْهِهِ الَّذِي مُسْتِقْبِلُكَ»سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ اپنی اونٹنی عضباء پر اسامہ کو اپنے پیچھے سوار کیے ہوئے تشریف لائے اور آپ کے ساتھ بلال اور عثمان بن طلحہ بھی تھے، یہاں تک کہ آپ ﷺ نے کعبے کے پاس اونٹنی بٹھائی، تو عثمان سے فرمایا: ”ہمارے پاس چابی لے آؤ“ تو وہ چابی لے آئے، انہوں نے آپ ﷺ کے لیے دروازہ کھولا، تو رسول اللہ ﷺ، اسامہ، بلال اور عثمان بن طلحہ (کعبے میں) داخل ہوئے، پھر انہوں نے اپنے اوپر گھر کا دروازہ بند کر لیا اور کافی دیر اس میں ٹھہرے رہے، پھر آپ ﷺ باہر تشریف لائے، تو لوگ اندر جانے کے لیے دوڑے، میں ان سے آگے نکل گیا، تو میں نے بلال رضی اللہ عنہ کو لوگوں کے پیچھے کھڑا پایا، میں نے پوچھا: رسول اللہ ﷺ نے کہاں نماز پڑھی؟ انہوں نے کہا: ”آپ ﷺ نے دونوں اگلے ستونوں کے درمیان نماز پڑھی، لوگوں کو اپنی پشت کے پیچھے رکھا، اور اپنا رخ اس طرف کیا جو تمہارے سامنے ہے۔“