حدیث نمبر: 1043
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، ثنا حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ، مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: «دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ الْكَعْبَةَ وَمَعَهُ بِلَالٌ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ شَيْبَةَ فَأَغْلَقُوا عَلَيْهِمْ مِنْ دَاخِلٍ» فَلَمَّا خَرَجُوا سَأَلْتُ بِلَالًا: أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ «صَلَّى عَلَى وَجْهِهِ حِينَ دَخَلَ جَعَلَ الْعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ» قَالَ: «ثُمَّ لُمْتُ نَفْسِي أَنْ لَا أَكُونَ سَأَلْتُهُ كَمْ صَلَّى» ،
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ فتح مکہ کے دن کعبے میں داخل ہوئے، آپ کے ساتھ بلال اور عثمان بن طلحہ بن شیبہ تھے، تو انہوں نے اپنے اوپر اندر سے دروازہ بند کر لیا“ پھر جب وہ باہر نکلے تو میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا: رسول اللہ ﷺ نے کہاں نماز پڑھی؟ تو انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ ﷺ نے ”داخل ہوتے ہی اپنے سامنے کی طرف نماز پڑھی، دونوں ستونوں کو اپنے دائیں جانب رکھا“ (ابن عمر رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں: ”پھر میں نے اپنے آپ کو ملامت کی کہ میں نے ان سے یہ کیوں نہیں پوچھا کہ کتنی رکعتیں پڑھیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الباء / حدیث: 1043
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 347، حدیث 1047