المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10376
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَالِحٍ الشِّيرَازِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْمُؤَذِّنُ، ثنا أَبِي الْهَيْثَمِ بْنُ الْجَهْمِ، عَنْ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ وَفِيهِ نِسْوَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَوَعَظَهُنَّ وَذَكَّرَهُنَّ وَقَالَ: «مَا مِنْكُنَّ امْرَأَةٌ يَمُوتُ لَهَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ إِلَّا دَخَلَتِ الْجَنَّةَ» ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ لَيْسَ مِنْ أَجَلِّهِنَّ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَذَوَاتُ الِاثْنَيْنِ، قَالَ: «وَذَوَاتُ الِاثْنَيْنِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف لائے، وہاں انصار کی کچھ عورتیں موجود تھیں، آپ ﷺ نے انہیں نصیحت کی اور یاد دہانی کرائی اور فرمایا: ”تم میں سے جس عورت کے تین بچے فوت ہو جائیں وہ جنت میں داخل ہوگی۔“ ان میں سے ایک ایسی عورت نے، جو باقیوں کی نسبت کم درجے کی تھی، عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور جن کے دو بچے فوت ہوئے ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دو والیاں بھی۔“