المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10373
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، حَدَّثَنِي أَيُّوبُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: «السُّنَّةُ فِي الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ أَنْ تَغْسِلَ كَفَّيْكَ حَتَّى تُنْقِيَ، ثُمَّ تُدْخِلَ يَمِينَكَ الْإِنَاءَ فَتَصُبَّ بِيَمِينِكَ عَلَى يَسَارِكَ فَتَغْسِلَ فَرْجَكَ حَتَّى تُنْقِيَ، ثُمَّ تَضْرِبَ بِيَسَارِكَ عَلَى الْحَائِطِ وَالْأَرْضِ فَتَدْلُكَهَا، ثُمَّ تَصُبَّ عَلَيْهَا بِيَمِينِكَ فَتَغْسِلَهَا، ثُمَّ تَوَضَّأْ وُضُوءَكَ لِلصَّلَاةِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”غسلِ جنابت کا سنت طریقہ یہ ہے کہ پہلے اپنے دونوں ہاتھ دھو لو یہاں تک کہ صاف ہو جائیں، پھر اپنا دایاں ہاتھ برتن میں ڈال کر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالو اور اپنی شرمگاہ دھو لو یہاں تک کہ صاف ہو جائے، پھر اپنا بایاں ہاتھ دیوار یا زمین پر مار کر ملو، پھر اس پر دائیں ہاتھ سے پانی ڈال کر دھو لو، پھر نماز کے وضو جیسا وضو کرو۔“