المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن عمر، عن بلال رضي الله عنهم باب: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت
حدیث نمبر: 1037
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ هُوَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْحَجَبِيُّ، وَبِلَالٌ، فَأَغْلَقَهَا عَلَيْهِمْ، فَمَكَثَ فِيهَا» قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ: فَسَأَلْتُ بِلَالًا حِينَ خَرَجَ: مَاذَا صَنَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: «جَعَلَ عَمُودًا عَنْ يَسَارِهِ، وَعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ، وَثَلَاثَةَ أَعْمِدَةٍ وَرَاءَهُ - وَكَانَ الْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ عَلَى سِتَّةِ أَعْمِدَةٍ - ثُمَّ صَلَّى»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ، اسامہ بن زید، عثمان بن طلحہ حجبی اور بلال کعبے میں داخل ہوئے، اور اسے اپنے اوپر بند کر لیا اور اس میں ٹھہرے رہے، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب وہ باہر نکلے تو میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا: رسول اللہ ﷺ نے کیا کیا؟ انہوں نے کہا: ”آپ ﷺ نے ایک ستون اپنے بائیں جانب، دو ستون اپنے دائیں جانب، اور تین ستون اپنے پیچھے رکھے - اس وقت کعبہ چھ ستونوں پر قائم تھا - پھر نماز پڑھی۔“