المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10363
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ أَيُّوبَ الْأَهْوَازِيُّ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ الْحَذَّاءُ، أنا الضَّحَّاكُ بْنُ زَيْدٍ الْأَهْوَازِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّكَ تَهِمُ، قَالَ: «مَا لِي لَا أَهِمُ وَرَفْغُ أَحَدِكُمْ بَيْنَ ظُفُرِهِ وَأَنَامِلِهِ؟»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کو (نماز میں) وہم ہو جاتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے وہم کیوں نہ ہو، جبکہ تم میں سے کسی کے ناخن اور پوروں کے درمیان میل جما ہوتا ہے؟“