حدیث نمبر: 10337
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ، وَعَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيَّانِ، قَالَا: ثنَا عَبْدُ الْمُؤْمِنِ، ثنا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُمَرَةً تَطِيرُ عَلَى رُءُوسِ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: «مَنْ فَجَعَ هَذِهِ؟» فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: أَخَذْتُ بِيضَاتٍ لَهَا، أَوْ فَرُّوخًا، فَأَمَرَهُ بِرَدِّهَا.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک چڑیا کو اپنے صحابہ کے سروں پر اڑتے دیکھا تو فرمایا: ”اسے کس نے تکلیف پہنچائی (اس کے بچے چھینے) ہیں؟“ ایک انصاری صحابی نے عرض کیا: میں نے اس کے انڈے، یا بچے، لے لیے تھے۔ آپ ﷺ نے اسے حکم دیا کہ وہ انہیں واپس رکھ دے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 10337
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 177، حدیث 10375