المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10301
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ الْقَنَّادُ، ثنا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبِيْدَةَ السَّلْمَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ آخِرَ مَنْ يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ وَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ رَجُلٌ يَحْبُو، فَيُقَالُ لَهُ: ادْخُلِ الْجَنَّةَ، فَيُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهَا مَلْأَى، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، إِنَّهَا مَلْأَى، فَيُقَالُ لَهُ: ادْخُلْ، إِنَّ لَكَ عَشَرَةَ أَمْثَالِ الدُّنْيَا، أَوْ مِثْلَ الدُّنْيَا عَشْرَ مَرَّاتٍ، فَيَقُولُ: أَنْتَ الْمَلِكُ، أَتَضْحَكُ بِي؟ " فَضَحِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جہنم سے نکل کر جنت میں داخل ہونے والا آخری شخص وہ ہوگا جو گھسٹتا ہوا چلے گا، اس سے کہا جائے گا: جنت میں داخل ہو جاؤ، تو اسے یوں محسوس ہوگا کہ وہ بھری ہوئی ہے، وہ کہے گا: اے رب! یہ تو بھری ہوئی ہے۔ اس سے کہا جائے گا: داخل ہو جاؤ، تیرے لیے دنیا کے برابر دس گنا (جگہ) ہے، یا دنیا کے برابر دس مرتبہ، وہ کہے گا: تو بادشاہ ہے، کیا مجھ سے مذاق کرتا ہے؟“ (یہ سن کر) رسول اللہ ﷺ اس قدر ہنسے کہ آپ کی داڑھیں ظاہر ہو گئیں۔