المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10290
حَدَّثَنَا جَبْرُونَ بْنُ عِيسَى الْمُقْرِئُ بِمِصْرَ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْحَفَرِيُّ الْمُقْرِئُ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَشْرَبَ قَلْبَهُ حُبَّ الدُّنْيَا الْتَاطَ مِنْهَا بِثَلَاثٍ: شَقَاءٍ لَا يَنْفَدُ عَنَاهُ، وَحِرْصٍ لَا يَبْلُغُ غِنَاهُ، وَأَمَلٍ لَا يَبْلُغُ مُنْتَهَاهُ، فَالدُّنْيَا طَالِبَةٌ وَمَطْلُوبَةٌ، فَمَنْ طَلَبَ الدُّنْيَا طَلَبَتْهُ الْآخِرَةُ حَتَّى يَأْتِيَهُ الْمَوْتُ فَيَأْخُذَهُ، وَمَنْ طَلَبَ الْآخِرَةَ طَلَبَتْهُ الدُّنْيَا حَتَّى يَسْتَوْفِيَ مِنْهَا رِزْقَهُ "ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کے دل میں دنیا کی محبت رچ بس جائے وہ اس سے تین چیزیں لازماً پائے گا: ایسی مشقت جس کی تکلیف کبھی ختم نہ ہو، ایسا حرص جس کی بے نیازی کبھی حاصل نہ ہو، اور ایسی امید جس کی انتہا کبھی نہ آئے، اور دنیا طالب بھی ہے اور مطلوب بھی، پس جس نے دنیا کو طلب کیا تو آخرت اسے طلب کرتی ہے یہاں تک کہ موت اس کے پاس آ کر اسے پکڑ لیتی ہے، اور جس نے آخرت کو طلب کیا تو دنیا اسے طلب کرتی ہے یہاں تک کہ وہ اپنا مقرر رزق پورا پا لے۔“