المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10275
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَا مِنْ حَكَمٍ يَحْكُمُ بَيْنَ النَّاسِ إِلَّا حُشِرَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَلَكٌ آخِذٌ بِقَفَاهُ حَتَّى يَقِفَهُ عَلَى جَهَنَّمَ، ثُمَّ يَرْفَعُ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ، فَإِنْ قَالَ اللهُ: أَلْقُوهُ، فَمَهْوَاهُ أَرْبَعِينَ خَرِيفًا "ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو بھی حاکم لوگوں کے درمیان فیصلہ کرتا ہے وہ قیامت کے دن اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ ایک فرشتہ اس کی گدی پکڑے ہوگا یہاں تک کہ اسے جہنم پر کھڑا کر دے گا، پھر وہ اپنا سر آسمان کی طرف اٹھائے گا، پس اگر اللہ نے فرمایا: اسے ڈال دو، تو اس کے گرنے کی مدت چالیس سال ہوگی۔“