المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10172
حَدَّثَنَا أَبُو حَبِيبٍ يَحْيَى بْنُ نَافِعٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ زَحْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: احْتَبَسَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، كَانَ عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِهِ أَوْ نِسَائِهِ، فَلَمْ يَأْتِنَا لِصَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ حَتَّى ذَهَبَ اللَّيْلُ، فَجَاءَنَا وَمِنَّا الْمُصَلِّي وَمِنَّا الْمُضْطَجِعُ، فَبَشَّرَنَا، وَقَالَ: «إِنَّهُ لَا يُصَلِّي هَذِهِ الصَّلَاةَ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ» ، فَنَزَلَتْ {لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ يَتْلُونَ آيَاتِ اللهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَهُمْ يَسْجُدُونَ} [آل عمران: ١١٣]ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: … آپ ﷺ اپنے گھر والوں یا ازواج میں سے کسی کے پاس تھے، تو عشاء کی نماز کے لیے ہمارے پاس اس وقت تک تشریف نہ لائے جب تک رات کا کافی حصہ گزر نہ گیا، پھر آپ ہمارے پاس آئے جبکہ ہم میں سے کوئی نماز پڑھ رہا تھا اور کوئی لیٹا ہوا تھا، تو آپ نے ہمیں خوشخبری دی اور فرمایا: ”یہ نماز اہل کتاب میں سے کوئی نہیں پڑھتا“، تو یہ آیت نازل ہوئی: ”یہ سب اہل کتاب برابر نہیں، ان میں سے ایک گروہ سیدھا (دین پر قائم) ہے، وہ رات کے اوقات میں اللہ کی آیتیں پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں“ [سورۃ آل عمران: 113]۔