❮
❯
حدیث نمبر: 10026
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ صَاحِبٍ لَهُ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي: اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَى الْفِطْرَةِ» ، ثُمَّ قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، قَالَ: «خَرَجَ بِهَا مِنَ النَّارِ» ، فَابْتَدَرْنَا فَإِذَا رَاعٍ فِي شَاءٍ لَهُ فَحَضَرَتْهُ الصَّلَاةُ فَنَادَى بِهَا
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے کہ ہم نے ایک پکارنے والے کو پکارتے سنا: اللہ اکبر، اللہ اکبر، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”فطرت پر ہے“، پھر اس نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اس کلمے کی وجہ سے جہنم سے نکل گیا“، تو ہم اس کی طرف دوڑ پڑے، دیکھا تو وہ اپنی بکریوں میں ایک چرواہا تھا جس کی نماز کا وقت ہو گیا تھا تو اس نے اذان دے دی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 10026
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 93، حدیث 10062