المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 974
وَبِهِ : نَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ وَعَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ أُمَّتِي أُمَّةٌ مَرْحُومَةٌ ، جَعَلَ اللهُ عَذَابَهَا بِأَيْدِيهَا ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ دَفَعَ اللهُ إِلَى كُلِّ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْأَدْيَانِ ، فَكَانَ فِدَاءَهُ مِنَ النَّارِ .
ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میری یہ امت ایسی امت ہے جس پر رحم کیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کا عذاب اس کے اپنے ہی ہاتھوں میں رکھا ہے، پھر جب قیامت کا دن ہوگا تو اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کے سپرد دوسرے ادیان والوں میں سے ایک شخص کر دے گا، جو آگ سے اس کا فدیہ ہوگا۔“