المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 953
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا تَلَقَّوُا الْجَلَبَ ، فَمَنْ تَلَقَّاهُ ، فَاشْتَرَى مِنْهُ شَيْئًا ، فَصَاحِبُهُ بِالْخِيَارِ إِذَا أَتَى السُّوقَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم (شہر سے باہر) تجارتی مال کا آگے بڑھ کر استقبال نہ کرو؛ پس جو شخص اس کا استقبال کرے اور اس سے کوئی چیز خرید لے، تو جب اس مال کا مالک بازار پہنچے گا تو اسے (سودا برقرار رکھنے یا ختم کرنے کا) اختیار حاصل ہوگا۔“