المعجم الأوسط
باب الياء— حرفِ یاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
حدیث نمبر: 9477
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَافَ عَلَى رَاحِلَتِهِ ، وَفِي يَدِهِ مِحْجَنٌ يَسْتَلِمُ بِهِ الرُّكْنَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ إِلَّا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، تَفَرَّدَ بِهِ عِمْرَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی سواری پر (سوار ہو کر) طواف کیا، اور آپ ﷺ کے ہاتھ میں خمدار سر والی چھڑی تھی جس سے آپ ﷺ رکن (حجرِ اسود) کا استلام فرماتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالکریم سے ابن ابی لیلی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عمران بن محمد اس میں منفرد ہیں۔“