المعجم الأوسط
باب الياء— حرفِ یاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
حدیث نمبر: 9463
وَبِهِ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي بِاللَّيْلِ وَأَنَا مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ أَيْقَظَنِي ، فَانْسَلَلْتُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ انْسِلَالًا I " .
لَمْ يَرْوِ جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے (اسی سند سے) روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ رات کو نماز پڑھتے اور میں آپ ﷺ اور قبلے کے درمیان آڑی لیٹی ہوتی تھی، پھر جب آپ ﷺ وتر پڑھنے کا ارادہ فرماتے تو مجھے جگا دیتے، تو میں آہستگی سے آپ ﷺ کے سامنے سے کھسک جاتی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”جریر بن حازم رحمہ اللہ نے ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے صرف یہی دو حدیثیں روایت کی ہیں۔“