المعجم الأوسط
باب الياء— حرفِ یاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
حدیث نمبر: 9454
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُخَرِّمِيُّ ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ بَكَّارٍ الضَّبِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْجَعْدِ الْقُرَشِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ جَاءَ أَجَلُهُ وَهُوَ يَطْلُبُ الْعِلْمَ لَقِيَ اللهَ وَلَمْ يَكُنْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّبِيِّينَ إِلَّا دَرَجَةُ النُّبُوَّةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ الْجَعْدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْعَبَّاسُ بْنُ بَكَّارٍ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کی موت اس حال میں آ پہنچے کہ وہ علم کی طلب میں لگا ہوا ہو، وہ اللہ سے اس طرح ملے گا کہ اس کے اور انبیاء کے درمیان صرف نبوت کے درجے کا فرق ہوگا۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو زہری سے محمد بن جعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عباس بن بکار منفرد ہیں۔“