المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، نَا حَاجِبُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَدْهَمَ ، عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِأُمِّ سَلَمَةَ : مَا كَانَ أَكْثَرُ دُعَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَقَالَتْ : I " يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ، ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ I " ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا أَكْثَرَ دُعَاءَكَ هَذَا ؟ قَالَ : إِنَّ الْقُلُوبَ بَيْنَ أُصْبُعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ الرَّحْمَنِ ، مَا شَاءَ أَزَاغَ ، وَمَا شَاءَ أَقَامَ .
لَمْ يَرْوِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَدْهَمَ إِلَّا بَقِيَّةُ ، وَلَا عَنْ بَقِيَّةَ إِلَّا حَاجِبُ بْنُ الْوَلِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ .
شہر بن حوشب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: ”نبی کریم ﷺ سب سے زیادہ کون سی دعا مانگا کرتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ یہ دعا مانگتے تھے: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ، ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» ”اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ یہ دعا کتنی کثرت سے مانگتے ہیں؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ دل رحمٰن کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہیں، وہ جسے چاہتا ہے ٹیڑھا کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے سیدھا رکھتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابراہیم بن ادہم سے بقیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور بقیہ سے حاجب بن ولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن منصور طوسی منفرد ہیں۔“