المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْوَرَّاقُ ، ثَنَا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى عُمَرَ وَمَعَهُ أُنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ ، فَقَالَ : أَمُؤْمِنُونَ أَنْتُمْ ؟ فَسَكَتُوا - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - فَقَالَ عُمَرُ فِي آخِرِهِمْ : نَعَمْ ، نُؤْمِنُ عَلَى مَا أَتَيْتَنَا بِهِ ، وَنَحْمَدُ اللهَ فِي الرَّخَاءِ ، وَنَصْبِرُ عَلَى الْبَلَاءِ ، وَنُؤْمِنُ بِالْقَضَاءِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " مُؤْمِنُونَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا يُوسُفُ بْنُ مَيْمُونٍ ، وَلَا عَنْ يُوسُفَ إِلَّا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْوَرَّاقُ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے اور آپ ﷺ کے ساتھ آپ کے کچھ صحابہ رضی اللہ عنہم بھی تھے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا تم مومن ہو؟“ تو وہ خاموش رہے، تین بار (ایسا ہوا)، پھر سب سے آخر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”جی ہاں، ہم اس سب پر ایمان رکھتے ہیں جو آپ ہمارے پاس لے کر آئے ہیں، ہم خوشحالی میں اللہ کی حمد کرتے ہیں، آزمائش پر صبر کرتے ہیں اور تقدیر پر ایمان رکھتے ہیں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کعبہ کے رب کی قسم! یہ مومن ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو عطاء سے یوسف بن میمون کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یوسف سے ابو یحییٰ حمانی کے سوا کسی نے نہیں، ان دونوں میں حسن بن حماد وراق منفرد ہیں۔“