المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
حدیث نمبر: 9426
حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْوَرَّاقُ ، ثَنَا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ قَالَ : إِنَّ اللهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ شُرْبَ الْخَمْرِ وَثَمَنَهَا ، وَحَرَّمَ عَلَيْكُمْ أَكْلَ الْمَيْتَةِ وَثَمَنَهَا ، وَحَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْخَنَازِيرَ وَأَكْلَهَا وَثَمَنَهَا I " . وَقَالَ : I " قُصُّوا الشَّوَارِبَ ، وَأَعْفُوا اللِّحَى ، وَلَا تَمْشُوا فِي الْأَسْوَاقِ إِلَّا وَعَلَيْكُمُ الْأُزُرُ ، إِنَّهُ لَيْسَ مِنَّا مَنْ عَمِلَ سُنَّةَ غَيْرِنَا .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے مکہ فتح کیا تو فرمایا: ”بے شک اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے تم پر شراب پینا اور اس کی قیمت حرام کر دی ہے، اور مردار کھانا اور اس کی قیمت حرام کر دی ہے، اور خنزیر، اس کا کھانا اور اس کی قیمت حرام کر دی ہے۔“ اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”مونچھیں کترواؤ، داڑھیاں بڑھاؤ، اور بازاروں میں تہبند (ازار) باندھے بغیر نہ چلو، یقیناً وہ شخص ہم میں سے نہیں جو ہمارے غیروں کے طریقے پر عمل کرے۔“