المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
حدیث نمبر: 9419
حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ سِيَابَةَ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ يُونُسَ الْبَلْخِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ الْغَازِ عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَا تُشَدُّ الْمَطِيُّ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ : الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ، وَمَسْجِدِي هَذَا ، وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَى .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ الْغَازِ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ يُونُسَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ سِيَابَةَ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : ( يعلى )ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”(عبادت اور ثواب کی نیت سے) سواریوں کے کجاوے صرف تین مسجدوں کی طرف کسے جائیں: مسجدِ حرام، میری یہ مسجد اور مسجدِ اقصیٰ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن غاز سے علی بن یونس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور علی بن سیابہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، جبکہ درست «یعلیٰ» ہے۔