المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
حدیث نمبر: 9417
حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، ثَنَا أَبُو مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ ، ثَنَا أَبُو غَزِيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي وَجْهِ الْكَعْبَةِ ، مُحْتَبِيًا بِيَدَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، وَلَا عَنْ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا أَبُو غَزِيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کعبہ کے سامنے دونوں ہاتھوں سے احتباء کیے ہوئے (یعنی سرین پر بیٹھ کر گھٹنے کھڑے کر کے ہاتھوں سے انہیں تھامے ہوئے) دیکھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمر بن محمد سے ابراہیم بن سعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابراہیم سے ابو غزیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو موسیٰ انصاری اس میں منفرد ہیں۔“