المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
حدیث نمبر: 9416
حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ مَصَادِ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا مَصَادُ بْنُ عُقْبَةَ ، وَلَا عَنْ مَصَادٍ إِلَّا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر افطار کرو (یعنی روزے چھوڑ کر عید مناؤ)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زیاد بن سعد سے مصاد بن عقبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مصاد سے عمر بن ایوب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد بن عمار اس میں منفرد ہیں۔“