❮
❯
حدیث نمبر: 9402
حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ أَبُو كُرَيْبٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ بَيَانٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، وَذَكَرَ قَيْسٌ ، قَالَ : كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ I " يُحَدِّثُ الشَّهْرَ ، لَا يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَإِذَا ذَكَرَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ هَكَذَا ، أَوْ نَحْوًا مِنْ هَذَا ، أَوْ قَرِيبًا مِنْ هَذَا ، وَكَانَ يُرْعَدُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بَيَانٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو كُرَيْبٍ . وَقَيْسٌ الَّذِي رَوَى عَنْهُ الشَّعْبِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ هُوَ قَيْسُ بْنُ قَهْدٍ .
ترجمہ

قیس (بن قہد) بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ پورا پورا مہینہ حدیث بیان کرتے رہتے، مگر یہ نہ کہتے: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے۔“ پھر جب رسول اللہ ﷺ کا ذکر کرتے تو کہتے: ”آپ ﷺ نے اس طرح فرمایا، یا اس جیسا فرمایا، یا اس کے قریب قریب فرمایا۔“ اور (خوف و تعظیم سے) ان پر کپکپی طاری ہو جاتی تھی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بیان سے محمد بن فضیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ابو کریب اس میں منفرد ہیں۔ اور جس قیس سے شعبی نے یہ حدیث روایت کی ہے وہ قیس بن قہد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الهاء / حدیث: 9402
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 8627»