المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
حدیث نمبر: 9400
حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ سِيَابَةَ الْكُوفِيُّ ، ثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا سُلَيْمَانُ الْبَصْرِيُّ ، هُوَ الْقَافْلَانِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : كَانَ يُقَالُ : إِنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسَ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ : إِذَا لَمْ تَسْتَحْيِي فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ سِيَابَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابو الطفیل رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا کہ: ”کہا جاتا تھا کہ لوگوں نے کلامِ نبوت میں سے جو باتیں پائی ہیں، ان میں سے ایک یہ بھی ہے: جب تجھے حیا نہ رہے تو پھر جو چاہے کر۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو الطفیل سے صرف اسی سند سے مروی ہے، علی بن سیابہ اس میں منفرد ہیں۔“