المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
حدیث نمبر: 9390
حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ خَالِدٍ الْمِصِّيصِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ ، نَا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّهَا كَانَتْ لَهَا شَاةٌ تَحْتَلِبُهَا ، فَفَقَدَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : مَا فَعَلَتْ شَاتُكُمْ ؟ I " قَالُوا : مَاتَتْ ، قَالَ : I " أَفَلَا انْتَفَعْتُمْ بِإِهَابِهَا ؟ I " قُلْنَا : إِنَّهَا مَيْتَةٌ ، قَالَ : I " إِنَّ دِبَاغَهَا يُحِلُّهَا ، كَمَا يُحِلُّ الْخَلُّ الْخَمْرَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کی ایک بکری تھی جس کا وہ دودھ دوہا کرتی تھیں، نبی کریم ﷺ نے اسے نہ پایا تو پوچھا: ”تمہاری بکری کا کیا بنا؟“ لوگوں نے عرض کیا: وہ مر گئی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اس کی کھال سے فائدہ کیوں نہ اٹھایا؟“ ہم نے عرض کیا: وہ تو مردار ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ اس کا دباغت دینا اسے حلال کر دیتا ہے، جیسے سرکہ شراب کو حلال کر دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن سعید سے فرج بن فضالہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“