المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَابِقٍ ، ثَنَا زِيَادُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْفُرَاتِ الْقَزَّازُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ يَسْأَلُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَأَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُوءَ هَيْئَتِهِ قَالَ : هَلْ لَكَ مِنْ مَالٍ ؟ I " قَالَ : نَعَمْ ، مِنْ كُلِّ الْمَالِ قَدْ آتَانِي اللهُ مِنَ الْإِبِلِ وَالْغَنَمِ وَالْخَيْلِ ، قَالَ : I " إِذَا آتَاكَ اللهُ مَالًا فَلْيُرَ عَلَيْكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ إِلَّا ابْنُهُ زِيَادُ بْنُ الْحَسَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَابِقٍ .
ابو الاحوص رحمہ اللہ اپنے والد (سیدنا مالک بن نضلہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ ﷺ سے سوال کرنے لگے۔ جب نبی کریم ﷺ نے ان کی خستہ حالی دیکھی تو فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کچھ مال ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، ہر قسم کا مال ہے، اللہ نے مجھے اونٹ، بکریاں اور گھوڑے عطا فرمائے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے تمہیں مال عطا فرمایا ہے تو اس (کے اثر) کو تم پر نظر آنا چاہیے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حسن بن فرات رحمہ اللہ سے ان کے بیٹے زیاد بن حسن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یحییٰ بن محمد بن سابق منفرد ہیں۔“