المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
حدیث نمبر: 9386
حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ خَالِدٍ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَوْلَا أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثُو عَهْدٍ بِالْجَاهِلِيَّةِ لَأَمَرْتُ بِالْبَيْتِ فَهُدِمَ ، حَتَّى أُدْخِلَ فِيهِ مَا أُخْرِجَ مِنْهُ ، الْحِجْرُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ إِلَّا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ وَأَبُو أُوَيْسٍ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تمہاری قوم کا زمانہ جاہلیت سے قریبی تعلق نہ ہوتا (یعنی وہ نئے نئے مسلمان نہ ہوئے ہوتے) تو میں بیت اللہ کو گرانے کا حکم دیتا اور جو حصہ اس سے باہر چھوڑ دیا گیا ہے، یعنی حطیم، اسے بھی اس میں شامل کر دیتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن رومان رحمہ اللہ سے جریر بن حازم اور ابو اویس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“