المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
حدیث نمبر: 9382
حَدَّثَنَا هَيْثَمٌ ، نَا عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ الْمُعَافَى ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : أَقْبَلَ طَلْحَةُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ قَدْ قَضَى نَحْبَهُ ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى طَلْحَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ إِسْحَاقَ إِلَّا صَالِحُ بْنُ مُوسَى .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ آتے ہوئے دکھائی دیے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جسے یہ بات خوش کرے کہ وہ ایسے شخص کو دیکھے جس نے اپنی نذر (عہد) پوری کر دی ہے، تو وہ طلحہ کو دیکھ لے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو معاویہ بن اسحاق سے صالح بن موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“