المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ هَارُونُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہارون ہے۔
حدیث نمبر: 9372
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنَخَّلِ الْحَارِثِيُّ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ سَعْدٍ الْبَصْرِيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : أُهْدِيَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَائِرٌ ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ ائْتِنِي بِأَحَبِّ خَلْقِكَ إِلَيَّ يَأْكُلْ مَعِي مِنْ هَذَا الطَّائِرِ ، فَجَاءَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا مُوسَى بْنُ سَعْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک پرندہ ہدیہ کیا گیا تو آپ ﷺ نے دعا کی: «اللَّهُمَّ ائْتِنِي بِأَحَبِّ خَلْقِكَ إِلَيَّ يَأْكُلْ مَعِي مِنْ هَذَا الطَّائِرِ» ”اے اللہ! میرے پاس اپنی مخلوق میں سے اس شخص کو لے آ جو مجھے سب سے زیادہ محبوب ہو، تاکہ وہ میرے ساتھ اس پرندے میں سے کھائے۔“ چنانچہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حسن رحمہ اللہ سے موسیٰ بن سعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں حفص بن عمر منفرد ہیں۔“