المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ هَارُونُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہارون ہے۔
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَبُو ذَرٍّ الْمِصْرِيُّ ، نَا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ أَخِي زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، قَالَ : دَخَلْنَا عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، فَقَالَتْ : مِنْ أَيْنَ أَنْتُمْ ؟ فَقُلْنَا : مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ ، قَالَتْ : أَنْتُمُ الَّذِينَ تَشْتُمُونَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَقُلْتُ : مَا عَلِمْتُ أَحَدًا شَتَمَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَتْ : بَلْ تَلْعَنُونَ عَلِيًّا وَمَنْ يُحِبُّهُ ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ يُحِبُّهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ أَخِي زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، وَلَا عَنْ يَزِيدَ إِلَّا عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ .
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے بھتیجے عبدالرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ہم ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس حاضر ہوئے تو انہوں نے پوچھا: ”تم کہاں سے آئے ہو؟“ ہم نے کہا: ”اہلِ کوفہ سے۔“ انہوں نے فرمایا: ”کیا تم وہی لوگ ہو جو نبی ﷺ کو برا بھلا کہتے ہو؟“ میں نے کہا: ”مجھے تو معلوم نہیں کہ کسی نے نبی ﷺ کو برا بھلا کہا ہو۔“ انہوں نے فرمایا: ”کیوں نہیں! تم سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر اور ان سے محبت رکھنے والوں پر لعنت کرتے ہو، حالانکہ رسول اللہ ﷺ ان سے محبت رکھتے تھے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن ارقم کے بھتیجے عبدالرحمن سے یزید بن ابی زیاد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یزید سے عمرو بن ثابت کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یوسف بن عدی منفرد ہیں۔“