المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ هَارُونُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہارون ہے۔
حدیث نمبر: 9345
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُّولٍ ، نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْعَدَنِيُّ : نَا الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَامَ إِلَى الصَّلَاةِ ، فَقَامَ مَلِيًّا ، ثُمَّ رَكَعَ مَلِيًّا ، ثُمَّ قَامَ مَلِيًّا ، ثُمَّ رَكَعَ مَلِيًّا ، ثُمَّ سَجَدَ ، ثُمَّ عَادَ لِمِثْلِهَا . قَالَ عِكْرِمَةُ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : كُنْتُ إِلَى جَنْبِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ أَسْمَعِ الْقِرَاءَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں سورج کو گرہن لگا، تو آپ ﷺ نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور دیر تک قیام کیا، پھر دیر تک رکوع کیا، پھر دیر تک قیام کیا، پھر دیر تک رکوع کیا، پھر سجدہ کیا، پھر اسی کی مانند دوبارہ (دوسری رکعت) ادا کی۔ عکرمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”میں نبی ﷺ کے پہلو میں تھا، مگر میں نے (آپ ﷺ کی) قراءت نہیں سنی۔“