المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ هَارُونُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہارون ہے۔
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُّولٍ ، نَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، ثَنَا سَعِيدٌ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُجَيْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : حَقُّ الْمُؤْمِنِ عَلَى الْمُؤْمِنِ سِتُّ خِصَالٍ : يُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ ، وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ ، وَإِذَا دَعَاهُ أَنْ يُجِيبَهُ ، وَإِذَا مَرِضَ أَنْ يَعُودَهُ ، وَإِذَا مَاتَ أَنْ يَشْهَدَهُ ، وَإِذَا غَابَ أَنْ يَنْصَحَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ حُجَيْرَةَ إِلَّا ابْنُهُ ، وَلَا عَنِ ابْنِهِ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک مومن کے دوسرے مومن پر چھ حق ہیں: جب اس سے ملے تو اسے سلام کہے، جب وہ چھینک مارے تو (الحمدللہ کہنے پر) اس کے لیے «یرحمک اللہ» کہے، جب وہ اسے بلائے تو اس کی دعوت قبول کرے، جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرے، جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں حاضر ہو، اور جب وہ غائب ہو (یعنی موجود نہ ہو) تو اس کی خیر خواہی کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن حجیرہ سے ان کے بیٹے کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان کے بیٹے سے عبداللہ بن ولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس روایت میں سعید بن ابی ایوب منفرد ہیں۔“