المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا عَمْرٌو قَالَ : نَا أَبُو مُعَيْدٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَيْلِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كُنْتُ أَسْمَعُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَدْرَكَهُ الْمَسَاءُ فِي بَيْتِي يَقُولُ : أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلهِ ، وَالْحَمْدُ وَالْحَوْلُ وَالْقُوَّةُ وَالْقُدْرَةُ وَالسُّلْطَانُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَكُلُّ شَيْءٍ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ . اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا ، وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ I " .
وَإِذَا أَصْبَحَ قَالَ : أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلهِ ، وَالْحَمْدُ وَالْقُوَّةُ وَالْحَوْلُ وَالْقُدْرَةُ وَالسُّلْطَانُ فِي السَّمَاوَاتِ وَفِي الْأَرْضِ وَكُلُّ شَيْءٍ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ . اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا ، وَبِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ”میں رسول اللہ ﷺ کو سنا کرتی تھی کہ جب میرے گھر میں شام کا وقت ہوتا تو آپ ﷺ فرماتے تھے: «أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلهِ ، وَالْحَمْدُ وَالْحَوْلُ وَالْقُوَّةُ وَالْقُدْرَةُ وَالسُّلْطَانُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَكُلُّ شَيْءٍ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ . اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا ، وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ» ”ہم نے شام کی اور اللہ کی سلطنت نے شام کی، اور تمام تعریف، طاقت، قوت، قدرت اور اقتدار آسمانوں اور زمین میں اللہ ہی کے لیے ہے، اور ہر چیز اللہ رب العالمین ہی کی ملکیت ہے۔ اے اللہ! تیرے ہی حکم و توفیق سے ہم نے صبح کی، اور تیرے ہی حکم و توفیق سے ہم نے شام کی، تیرے ہی حکم سے ہم جیتے ہیں، تیرے ہی حکم سے ہم مریں گے اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔“
اور جب صبح ہوتی تو آپ ﷺ فرماتے: «أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلهِ ، وَالْحَمْدُ وَالْقُوَّةُ وَالْحَوْلُ وَالْقُدْرَةُ وَالسُّلْطَانُ فِي السَّمَاوَاتِ وَفِي الْأَرْضِ وَكُلُّ شَيْءٍ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ . اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا ، وَبِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ» ”ہم نے صبح کی اور اللہ کی سلطنت نے صبح کی، اور تمام تعریف، قوت، طاقت، قدرت اور اقتدار آسمانوں میں اور زمین میں اللہ ہی کے لیے ہے، اور ہر چیز اللہ رب العالمین ہی کی ملکیت ہے۔ اے اللہ! تیرے ہی حکم و توفیق سے ہم نے شام کی، اور تیرے ہی حکم و توفیق سے ہم نے صبح کی، تیرے ہی حکم سے ہم جیتے ہیں، تیرے ہی حکم سے ہم مریں گے اور تیری ہی طرف دوبارہ جی اٹھنا ہے۔““