المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ هَارُونُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہارون ہے۔
حدیث نمبر: 9334
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُّولٍ ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، نَا حَرْمَلَةُ بْنُ عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِي يُونُسَ سُلَيْمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ : قَرَأَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَذِهِ الْآيَةَ : إِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا إِلَى قَوْلِهِ : إِنَّ اللهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا وَيَضَعُ إِبْهَامَهُ عَلَى أُذُنِهِ ، وَالَّتِي تَلِيهَا عَلَى عَيْنِهِ I " ، وَيَقُولُ لَنَا : هَكَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ ، وَيَضَعُ إِصْبَعَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي يُونُسَ إِلَّا حَرْمَلَةُ بْنُ عِمْرَانَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَىٰ أَهْلِهَا﴾ یہاں سے لے کر ﴿إِنَّ اللَّهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا﴾ تک، اور آپ ﷺ اپنا انگوٹھا اپنے کان پر رکھتے اور اس کے ساتھ والی انگلی اپنی آنکھ پر رکھتے تھے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہمیں بتاتے: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح پڑھتے سنا ہے“ اور وہ اپنی دونوں انگلیاں (کان اور آنکھ پر) رکھ کر دکھاتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو یونس سے حرملہ بن عمران کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“