المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا عَمْرٌو قَالَ : نَا أَبُو مُعَيْدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ نَافِعٍ .
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ أَتَى أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، فَقَالَ : يَا أَبَا سَعِيدٍ ، بَلَغَنَا أَنَّكَ تَرْوِي حَدِيثًا عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الرِّبَا بَيِّنْهُ لَنَا . فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ ، لَا زِيَادَةَ وَلَا نَظْرَةَ ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ ، لَا زِيَادَةَ وَلَا نَظْرَةَ . وَلَا تَبِيعُوا غَائِبًا بِنَاجِزٍ I " بَصُرَ عَيْنَايَ ، وَسَمِعَ أُذُنَايَ .
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے اور عرض کیا: ”اے ابوسعید! ہمیں یہ خبر پہنچی ہے کہ آپ رسول اللہ ﷺ سے سود کے بارے میں کوئی حدیث بیان کرتے ہیں، وہ ہمیں واضح طور پر بتائیے“۔
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سونا سونے کے بدلے برابر سرابر ہو، نہ اس میں کوئی زیادتی ہو اور نہ ہی ادھار؛ اور چاندی چاندی کے بدلے برابر سرابر ہو، نہ اس میں کوئی زیادتی ہو اور نہ ہی ادھار۔ نیز کسی غیر موجود (غائب) چیز کو نقد کے بدلے فروخت نہ کرو“۔ (سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے اس کے آخر میں فرمایا:) ”میری دونوں آنکھوں نے (آپ ﷺ کو فرماتے ہوئے) دیکھا اور میرے دونوں کانوں نے سنا ہے“۔