المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
ذِكْرُ مَنِ اسْمُهُ هَاشِمٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہاشم ہے۔
حدیث نمبر: 9316
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ ، ثَنَا آدَمُ ، ثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، إِلَّا شَيْبَانُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ ایک مد (پانی) سے وضو فرما لیا کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے قتادہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے حسن رحمہ اللہ سے، انہوں نے اپنی والدہ سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے شیبان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“