المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
ذِكْرُ مَنِ اسْمُهُ هَاشِمٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہاشم ہے۔
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ ، ثَنَا آدَمُ ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : اضْطَجَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى حَصِيرٍ ، فَأَثَّرَ الْحَصِيرُ بِجِلْدِهِ ، فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ جَعَلْتُ أَمْسَحُ عَنْهُ ، وَأَقُولُ : يَا رَسُولَ اللهِ أَلَا آذَنْتَنِي قَبْلَ أَنْ تَنَامَ عَلَى هَذَا الْحَصِيرِ فَأَبْسُطَ لَكَ عَلَيْهِ شَيْئًا يَقِيكَ مِنْهُ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا لِي وَمَا لِلدُّنْيَا ، وَمَا لِلدُّنْيَا وَمَا لِي ، مَا أَنَا وَالدُّنْيَا إِلَّا كَرَاكِبٍ اسْتَظَلَّ فِي فَيْءِ شَجَرَةٍ ، ثُمَّ رَاحَ وَتَرَكَهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ إِلَّا الْمَسْعُودِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک چٹائی پر لیٹ گئے تو چٹائی نے آپ ﷺ کی جلد مبارک پر نشان ڈال دیے۔ جب آپ ﷺ بیدار ہوئے تو میں آپ ﷺ کے جسم سے (وہ نشان) پونچھنے لگا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے اس چٹائی پر سونے سے پہلے مجھے بتا کیوں نہ دیا کہ میں اس پر کوئی چیز بچھا دیتا جو آپ کو اس سے بچاتی؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے دنیا سے کیا غرض! اور دنیا کو مجھ سے کیا واسطہ! میری اور دنیا کی مثال تو بس اس سوار جیسی ہے جس نے کسی درخت کے سائے میں آرام کیا، پھر اسے چھوڑ کر آگے چل دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن مرہ رحمہ اللہ سے مسعودی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“