المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
ذِكْرُ مَنِ اسْمُهُ هَاشِمٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہاشم ہے۔
حدیث نمبر: 9298
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ ، ثَنَا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " أَنَّهُ كَانَ لَا يَقْدَمُ مِنْ سَفَرٍ إِلَّا ضُحًى ، فَيَبْدَأُ بِالْمَسْجِدِ فَيَرْكَعُ فِيهِ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ يَأْتِي أَهْلَهُ بَعْدَ ذَلِكَ .
ترجمہ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سفر سے چاشت کے وقت ہی واپس تشریف لاتے تھے، پھر سب سے پہلے مسجد میں جاتے اور اس میں دو رکعتیں ادا فرماتے، اس کے بعد اپنے گھر والوں کے پاس تشریف لے جاتے۔