المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
ذِكْرُ مَنِ اسْمُهُ هَاشِمٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہاشم ہے۔
حدیث نمبر: 9295
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ ، نَا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : أَتَى عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، فَقِيلَ لَهُ : إِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ يَأْمُرُ بِنِكَاحِ الْمُتْعَةِ ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : سُبْحَانَ اللهِ ، مَا أَظُنُّ ابْنَ عَبَّاسٍ يَفْعَلُ هَذَا ، قَالُوا : بَلَى ، إِنَّهُ يَأْمُرُ بِهِ ، فَقَالَ : وَهَلْ كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِلَّا غُلَامًا صَغِيرًا إِذْ كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ثُمَّ قَالَ ابْنُ عُمَرَ : نَهَانَا عَنْهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا كُنَّا مُسَافِحِينَ .
ترجمہ
سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس (لوگ) آئے اور ان سے کہا گیا: ”سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نکاحِ متعہ کا حکم دیتے ہیں۔“ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”سبحان اللہ! میں نہیں سمجھتا کہ ابن عباس ایسا کرتے ہوں گے۔“ لوگوں نے کہا: ”جی ہاں، وہ اسی کا حکم دیتے ہیں۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ابن عباس ایک چھوٹے سے لڑکے ہی تو تھے!“ پھر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اس سے منع فرما دیا تھا، اور ہم (اس وقت بھی) بدکاری کرنے والے نہ تھے۔“