المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
ذِكْرُ مَنِ اسْمُهُ هَاشِمٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہاشم ہے۔
حدیث نمبر: 9284
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ الطَّبَرَانِيُّ ، نَا أَبُو صَالِحٍ الْفَرَّاءُ ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ ، ثَنَا مُحَارِبُ بْنُ دِثَارٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ يَزِيدَ ، يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ : حَدَّثَنِي الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ - وَكَانَ مَا عَلِمْتُ غَيْرَ كَذُوبٍ - أَنَّهُمْ كَانُوا يُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَإِذَا رَكَعَ رَكَعُوا ، وَإِذَا قَالَ : سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ I " لَمْ يَزَالُوا قِيَامًا حَتَّى يَرَوْهُ قَدْ وَضَعَ وَجْهَهُ فِي الْأَرْضِ ، ثُمَّ يَتَّبِعُونَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ إِلَّا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے منبر پر فرمایا: ”مجھے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، اور وہ میرے علم کے مطابق جھوٹ بولنے والے نہیں تھے، کہ وہ لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے، چنانچہ جب آپ ﷺ رکوع کرتے تو وہ بھی رکوع کرتے، اور جب آپ ﷺ «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہتے تو وہ برابر کھڑے رہتے یہاں تک کہ دیکھ لیتے کہ آپ ﷺ نے اپنا چہرہ زمین پر رکھ دیا ہے، پھر وہ آپ ﷺ کی پیروی کرتے (اور سجدے میں جاتے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق شیبانی سے ابو اسحاق فزاری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“