المعجم الأوسط
باب الواو— حرفِ واو سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ وَلِيدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ولید ہے۔
حدیث نمبر: 9282
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا أَبُو مَعِينٍ الرَّازِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ شَيْبَةَ الْحِزَامِيُّ ، ثَنَا أَبُو قَتَادَةَ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ صُعَيْرٍ الْعُذْرِيُّ ، عَنِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَوْ كَانَ الْمُؤْمِنُ فِي جُحْرٍ لَقَيَّضَ اللهُ لَهُ فِيهِ مَنْ يُؤْذِيهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا ابْنُ أَخِيهِ ، وَلَا عَنِ ابْنِ أَخِيهِ إِلَّا أَبُو قَتَادَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ شَيْبَةَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر مومن کسی بل میں (بھی چھپا) ہو تو اللہ تعالیٰ اس میں بھی کسی ایسے شخص کو اس پر مسلط کر دے گا جو اسے تکلیف پہنچائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے ان کے بھتیجے کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ ان کے بھتیجے سے ابو قتادہ کے سوا کسی نے، اور اس میں عبدالرحمن بن عبدالملک بن شیبہ منفرد ہیں۔“