المعجم الأوسط
باب الواو— حرفِ واو سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ وَلِيدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ولید ہے۔
حدیث نمبر: 9267
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا نَافِعٌ ، مَوْلَى يُوسُفَ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ ، وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ ، وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا نَافِعٌ ، وَلَا عَنْ نَافِعٍ إِلَّا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نماز کی کنجی طہارت (وضو) ہے، اس کی تحریم تکبیر (تکبیرِ تحریمہ) ہے اور اس کی تحلیل سلام ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء سے صرف نافع نے روایت کیا ہے اور نافع سے صرف سعدان بن یحییٰ نے، اس میں سلیمان بن عبدالرحمن منفرد ہیں، اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“