المعجم الأوسط
باب الواو— حرفِ واو سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ وَلِيدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ولید ہے۔
حدیث نمبر: 9264
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ الْأَزْرَقُ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : أَفْضَلُ الْعِبَادَةِ الْفِقْهُ ، وَأَفْضَلُ الدِّينِ الْوَرَعُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، وَلَا عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى إِلَّا خَالِدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”سب سے افضل عبادت دین کی سمجھ (فقہ) ہے اور سب سے افضل دینداری پرہیزگاری (ورع) ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبی سے صرف ابن ابی لیلیٰ نے روایت کیا ہے، اور ابن ابی لیلیٰ سے صرف خالد نے، اس میں سلیمان بن عبدالرحمن منفرد ہیں۔“