المعجم الأوسط
باب الواو— حرفِ واو سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ وَلِيدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ولید ہے۔
حدیث نمبر: 9259
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ ذَكْوَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُتَيٍّ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ آدَمَ غَسَّلَتْهُ الْمَلَائِكَةُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ ، وَكَفَّنُوهُ ، وَأَلْحَدُوا لَهُ ، وَدَفَنُوهُ ، وَقَالُوا : هَذَا سُنَّتُكُمْ يَا بَنِي آدَمَ فِي مَوْتَاكُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ ذَكْوَانَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ .
ترجمہ
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ آدم علیہ السلام کو فرشتوں نے بیری کے پتوں کے ملے ہوئے پانی سے غسل دیا، انہیں کفن پہنایا، ان کے لیے لحد (بغلی قبر) بنائی اور انہیں دفن کیا، اور کہا: ’اے آدم کے بیٹو! تمہارے مُردوں کے بارے میں یہی تمہارا طریقہ ہے۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن ذکوان سے محمد بن اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“