المعجم الأوسط
باب الواو— حرفِ واو سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ وَاثِلَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام واثلہ ہے۔
حدیث نمبر: 9257
حَدَّثَنَا وَاثِلَةُ بْنُ الْحَسَنِ الْعِرْقِيُّ ، ثَنَا كَثِيرٌ ، ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ الْعَرْزَمِيِّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ : قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَرِنَا كَيْفَ صَلَاةُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَقَامَ فَصَلَّى ، I " فَكَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ مَعَ كُلِّ تَكْبِيرَةٍ I " ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ : هَكَذَا كَانَ صَلَاةُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ إِلَّا الْعَرْزَمِيُّ .
ترجمہ
قتادہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے کہا: ”ہمیں دکھائیے کہ رسول اللہ ﷺ کی نماز کیسی تھی؟“ تو وہ کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی، اس میں وہ ہر تکبیر کے ساتھ رفع یدین کرتے تھے، پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کی نماز اسی طرح ہوا کرتی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے، عرزمی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“