المعجم الأوسط
باب الواو— حرفِ واو سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ وَاثِلَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام واثلہ ہے۔
حدیث نمبر: 9255
حَدَّثَنَا وَاثِلَةُ بْنُ الْحَسَنِ ، ثَنَا كَثِيرٌ ، ثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَرِيَّةً كُنْتُ فِيهَا ، فَبَلَغَتْ سُهْمَانُنَا لِلرَّجُلِ اثْنَا عَشَرَ بَعِيرًا ، وَنَفَّلَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ ذَلِكَ بَعِيرًا بَعِيرًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّبَيْدِيِّ إِلَّا بَقِيَّةُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک سریہ روانہ فرمایا، میں بھی اس میں شریک تھا، چنانچہ ہمارے حصے میں فی کس بارہ بارہ اونٹ آئے، اور اس کے بعد رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک ایک اونٹ مزید بطورِ انعام عطا فرمایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زبیدی سے بقیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“