المعجم الأوسط
باب النون— حرفِ نون سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ نُعْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام نعمان ہے۔
حدیث نمبر: 9253
حَدَّثَنَا النُّعْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَادَةَ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ حُسَيْنٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنِ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ : الْكِبْرِيَاءُ رِدَائِي ، فَمَنْ نَازَعَنِي ثَوْبِي جَعَلْتُهُ فِي النَّارِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَيْمُونٍ إِلَّا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ حُسَيْنٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ان دونوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: ”کبریائی میری چادر ہے، پس جو شخص میری چادر کے بارے میں مجھ سے جھگڑے گا (اسے اپنانے کی کوشش کرے گا)، میں اسے جہنم میں ڈال دوں گا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یوسف بن میمون سے عبد الملک بن حسین کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یزید بن ہارون منفرد ہیں۔“