المعجم الأوسط
باب النون— حرفِ نون سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ نُعَيْمٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام نعیم ہے۔
حدیث نمبر: 9237
حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ ، فَإِذَا هِيَ أَلْيَنُ مِنَ الْحَرِيرِ ، وَأَبْرَدُ مِنَ الثَّلْجِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا شَيْبَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ .
ترجمہ
سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ کا ہاتھ پکڑا تو وہ ریشم سے زیادہ نرم اور برف سے زیادہ ٹھنڈا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد سے صرف شیبان نے روایت کیا ہے، اور ولید بن مسلم اس میں منفرد ہیں۔“