المعجم الأوسط
باب النون— حرفِ نون سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ نُعَيْمٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام نعیم ہے۔
حدیث نمبر: 9235
حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصُّورِيُّ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ النَّصِيبِينِيُّ ، ثَنَا أَبُو مَسْعُودٍ الزَّجَّاجُ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : عُرِضْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ وَأَنَا ابْنُ ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَنَةً ، فَرَدَّنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ عُرِضْتُ عَلَيْهِ يَوْمَ أُحُدٍ وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ فَرَدَّنِي ، ثُمَّ عُرِضْتُ يَوْمَ الْأَحْزَابِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ فَأُجِزْتُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”غزوہ بدر کے دن مجھے نبی ﷺ کے سامنے پیش کیا گیا، اس وقت میں تیرہ برس کا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے مجھے واپس کر دیا۔ پھر غزوہ احد کے دن مجھے آپ ﷺ کے سامنے پیش کیا گیا، اس وقت میں چودہ برس کا تھا، تو آپ ﷺ نے مجھے پھر واپس کر دیا۔ پھر غزوہ احزاب کے دن مجھے پیش کیا گیا، اس وقت میں پندرہ برس کا تھا، تو مجھے (جہاد میں شرکت کی) اجازت دے دی گئی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو بکر ہذلی سے صرف عبدالرحمن بن حسن نے روایت کیا ہے، اور موسیٰ بن ایوب اس میں منفرد ہیں۔“